ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ریاض کے قصر عرقہ میں مدینہ منورہ ریجن کے گورنر اور مختلف ریجنز کے5 نائب گورنرز نے حلف اٹھالیا ۔ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مدینہ منورہ ریجن شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیزدیگرنے حلف اٹھایا۔