وزارت داخلہ کی آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے تبادلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، ابھی دونوں افسروں کو تبدیل نہ کیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی سفارش سے متعلق حتمی فیصلہ الیکشن کمشن کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن