گگومنڈی (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف 9 مئی کو ہنگامہ آ رائی کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں ضمانتیں کنفرم ہو گئیں۔ عائشہ نذیر جٹ امیدوار این اے156 اور خالد نثار ڈوگر امیدوار پی پی 231 کے خلاف ہنگامہ آرائی کے کے الزام میں تھانہ بورے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں عائشہ نذیر جٹ اور خالد نثار ڈوگر کے خلاف گزشتہ روز بجلی چوری کے الزام میں درج ہونے والے مقدمہ میں بھی عدالت نے 15جنوری تک دونوں رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ ان کے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔