لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیم سفر کیلئے نئی دہلی سے منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ٹربیونل کی جانب سے فکسچر کو تیسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد وزارت کھیل سے پاکستان کا سفر کرنے کی منظوری مانگی ہے۔اے آئی ٹی اے کے سکرٹری جنرل انیل دھوپر نے کہا کہ یہ تجویز ابھی وزارت کے پاس زیر التوا ہے اور ہم فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے بتایا کہ بھارتی سکواڈ کے 18 ارکان نے 3 اور 4 فروری کو شیڈول ورلڈ گروپ 1 کے مقابلے کیلئے ویزوں کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اگر بھارت پاکستان آکر نہیںکھیلتا توڈیوس کپ پلے آف سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے ۔
ڈیوس کپ‘بھارت پاکستان آنے سے انکار کے بہانے ڈھونڈنے لگا
Dec 29, 2023