لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نولکھا پریس بیٹیرین چرچ میں ماڈریٹر ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی سالگرہ کی خوشی میں ایک انٹرفیتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ،چیئرمن کل مسالک بورڈ عاصم مخدوم، خطیب داتا دربار رمضان سیالوی،پیر سید عثمان نوری، پروفیسر سید محمود غزنوی،مفتی سید عاشق حسین، ڈاکٹر کنول فیروز، علامہ قاری خالد محمود، محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور معروف گلوکار وارث بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر مجید ایبل کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بین المذاہب رواداری کی 30 سالہ خدمات اور انٹرفیتھ کے فروغ میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر مجید ایبل نے کہاکہ ہم سب ایک ہیں اور سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہاں بسنے والی تمام اقلیتیں مساوی حقوق رکھتی ہیں۔شرکاء کے ہمراہ ڈاکٹر مجید ایبل کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔