لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم نوکری نہیں تجارت کرنا سکھائیں گے۔قوم کے ہر بچے کو تجارت کے اصول سے بہرہ ور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ، ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے غریب عوام کو نظر انداز کرکے اشرافیہ کو نوازہ ہے۔ہم تمام سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں غریب عوام کیلئے پالیسی بنائی جائیں۔ پاکستان کی سالانہ معاشی پالیسی میں سب سے زیادہ سبسڈی اور ترجیح غریب عوام کو دی جائیں۔ پوری دنیا ترقی کے مراحل طے کر کے کہیں سے کہیں پہنچ چکی ہے مگر پاکستان ابھی انہی مسائل میں گھیرا ہوا ہے جب تک یہ بنیادی مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کو اپنی معاشی پالیسی کیلئے اپنے تمام اسلامی برادر ممالک میں معاشی ماہرین سے رائے لیکر ایسی مظبوط معاشی پالیسی بنائی جائے جو آئندہ 10 سے 20 سال پر مبنی ہو اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس ایک معاشی ویژن پر متفق ہوں۔
قوم کے ہر بچے کو تجارت کے اصولوںسے بہرہ ور کرینگے: خالد مسعود سندھو
Dec 29, 2023