پنجاب میں دوبارہ کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیٹ نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو لاہور سے مراسلہ بھجوا دیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مراسلے کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں تمام مشتبہ کیسز کی کرونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔ ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی کرونا کیسز سے متعلق معلوم ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن