اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ میں آج بھی زیر سماعت تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی زیر سماعت کیسز کو ڈی لسٹ کردیا گیا تھا۔ اب بتایا جارہا ہے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بینچ کے مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے ہیں۔ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث فائنل اور سپلیمنٹری کاز لسٹ ڈی لسٹ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود ناسازی طبیعت کے باعث سماعت نہیں کر رہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی ناسازی طبیعت‘ دوسرے روز بھی تمام مقدمات ڈی لسٹ
Dec 29, 2023