نوازشریف کے مانسہرہ سے کاغذات منظور، بلاول کا این اے 127 پر فیصلہ محفوظ

 مانسہرہ+ لاہور+ اسلام آباد+شیخوپورہ (نامہ نگار+بیورورپورٹ+این این آئی+ آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے حکمنامہ جاری کیا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔  امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرنگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔ گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے نواز شریف کے خلاف اعتراض مسترد کردیے۔  علاوہ ازیں  سینئر لیگی رہنما اور چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ الحاج قیصر امین بٹ نے آر او پی پی 146 کے سامنے پیش ہوکر کاغذات مکمل کروائے ۔ پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار کے حلقہ این اے 115 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ،ریٹرننگ آفیسرلاریب اسلم نے تمام تر جانچ پڑتال کے بعد ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے پارٹی عہدیداران،کارکنان اور معززین شہر کے پرزور اصرار پر اختر اقبال ڈار نے حلقہ این اے 115 اور پی پی 141 سے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جن میں سکروٹنی کے عمل کے بعد حلقہ این اے 115کے کاغذات منظور ہوگئے۔سکرونٹی کے عمل کے موقع پر انکے وکیل خالد متین ایڈووکیٹ اور ضو اختر ڈار بھی موجودتھے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کمپلینٹ سیل میں اب تک 47شکایات سیاسی جماعتوں ، امیدواران ودیگر شخصیات کی طرف سے   موصول ہوئی ہیں ۔ ان تمام شکایات کو نمٹا دیا گیاہے ۔ کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے میں دشواری سے متعلق شکایات فوری طور پر ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کروائیں ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروں کے پاس بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہو چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...