نوشہرہ ورکاں: تحصیل بار کے انتخابات ،صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سال 25-2024 کے انتخابات میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین الیکشن بورڈ سید ظفر حسین شاہ ترمذی نے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں نائب صدر جاوید احمد جالب، جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد تسیم خاں، فنانس سیکرٹری محمد طارق گجر، لائبریری سیکرٹری مدیحہ بشیر، آڈیٹر عمران خاں جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں نادر علی سراء، آغا محمد خالد، زاہد بشیر چیمہ، فرحان الحسن ڈھلوں اور محمد سرور شاد شامل ہیں جبکہ  صدر کے لئے چوہدری ظہیر اکرم گورائیہ اور ملک ظہیر الدین، جنرل سیکرٹری کے لئے راؤ سبطین علی خاں اور چوہدری ذبیع اللہ مانگٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ اور چوہدری محمد عاقل ڈھڈی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وکلاء کاز کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن