حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے ریونیو ٹیم کے ہمراہ نواحی گائوں مچھو نکہ میں قابضین سے 127کنال16مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی۔واگزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت 25کروڑ 54لاکھ سے زائد ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال کاکہنا ہے کہ موضع بچھو نکہ میں محمد زبیر اور مہدی حسن نے عرصہ دراز سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔