پراپرٹی ٹیکس وصولی کا اختیار واپس لینے سے کنٹورنمنٹ مشکلات کا شکار :شبیر مغل

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممبر کنٹورنمنٹ بورڈ شبیر حسین مغل نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا اختیار واپس لینے کے عدالتی فیصلے سے پاکستان بھر کے تمام کنٹورنمنٹ مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں کینٹ بورڈ نے ہمیشہ ٹیکس وصول کرکے عوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال کئے صفائی ستھرائی کیساتھ اتھ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کنٹونمنٹس بورڈ کا خاصا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرکے ادارے کو برباد ہونے سے بچائے، انہوں نے کہا ہے کہ کنٹورنمنٹ کے اس معاملے کو اگر وسیع تر قومی مفاد میں دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ کینٹ بورڈ اپنے وسائل سے صحت کی بنیادی سہولیات اور تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ عوامی مفادات سے جڑے کئی کام انجام دے رہا ہے اگر ٹیکسز کی وصولی کا فیصلہ لاگو ہو جاتا ہے تو اسکے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے بالخصوص کنٹونمنٹ کی جانب سے شروع کئے گئے تمام کام کھٹائی میں پڑ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن