گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل نے ایکسپریس وے واہنڈو انٹرچینج کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور 15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کا واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل ایف ڈبلیو او کے سی او کرنل عمران،سی او ہائی ویز اورفرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔جس سے گوجرانوالہ لاہور سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا۔اس منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ایف ڈبلیو او کے سی او کرنل عمران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس میگاپراجیکٹ کا مجموعی طور پر 77فیصد کام مکمل ہو چکا ہے منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔
صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کا واہنڈو انٹرچینج کا دورہ
Dec 29, 2023