اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک اور آکسفیم ان پاکستان نے گلوبل افیئرز کینیڈا کے مالی تعاون سے چلنے والے پراجیکٹ ویمنز وائس اینڈ لیڈرشپ پاکستان کے تحت اسلام آباد میں معلومات کے تبادلے کے سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ "صنفی انصاف اور مساوات کی حمایت کے لئے مسلسل اقدامات کے لئے مشترکہ علم کو فروغ دینا" کے عنوان سے سمپوزیم میں 03 علمی مصنوعات کا اجراء کیا گیا جو بالترتیب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، دیوا آرگنائزیشن آف لوئر ڈیئر اور انٹر ایکٹ کنسلٹنگ سمیت تعلیمی اداروں اور مقامی تنظیموں کی جانب سے انجام دی گئیں۔ اس موقع پرگفتگو کے دوران وزارت انسانی حقوق کی مشیر محترمہ فجر رابعہ پاشا، چیف ایس ڈی جی علی کمال، چیف پیس اینڈ جسٹس آرگنائزیشن رضا علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صنفی انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لئے اعداد و شمار اور سفارشات کو این سی ایس ڈبلیو، پلاننگ ڈویڑن میں لے جانے کے لئے آگے بڑھنے کا طریقہ بتایا۔