راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ہولی فیملی ہسپتال میں موجود کیتھولک چرچ میں داخلے کیلئے الگ راستہ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، کمیٹی میں ہسپتال انتظامیہ اور چرچ منتظمین شامل ہو ں گے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا ہولی فیملی ہسپتال میں موجود کیتھولک چرچ کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے چرچ میں داخلے کے لیے الگ راستے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹراعجاز بٹ، فادر سرفراز سائمن، بابو ساجداور شیخ ارسلان بھی موجود تھے۔