کاشتکار فصلات کو کورے سے بچائیں،ترجمان محکمہ زراعت 

Dec 29, 2023

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار فصلات کو کورے سے بچائیں۔صوبہ پنجاب میں آلو کی پیداوار قریباً4.4 ملین ٹن ہوتی ہے۔آلو کی فصل کا کورے اور سردی سے شدیدمتاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔شدید کورے کی صورت میں آلو کی فصل کے پتوں کے کنارے کالے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔آلو کے کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غور سے سنیں اور کورے کی راتوں کو ہلکی آبپاشی کریں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریں۔ ٹماٹر، مرچ اور بینگن کی نرسریاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں علاوہ ازیں ٹنل میں کاشتہ کھیرا اور شملہ مرچ کی فصل کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔

مزیدخبریں