راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پیز انوسٹی گیشنز، انسپکٹر زانوسٹی گیشنز،تفتیشی افسران، تھانوں کے محرران اورمحرر مالخانہ نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھاکہ تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے، زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کروائی جائے تاکہ ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جاسکے،ملزمان کی سزا یابی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے چاہیے۔