روس میں پائلٹ نے غلطی سے ہوائی جہاز ایک منجمد دریا کے اوپر اتار دیااور خوش قسمتی سے حادثے سے محفوظ رہا۔ یہ واقعہ روس کے شہر یاکوتسک میں پیش آیا جہاں پولر ایئرلائنز اس چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے منجمد دریا کی برف کو لینڈنگ کے لیے مختص پٹی سمجھ لیا اور وہاں طیارہ اتار دیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں 30مسافر اور عملے کے چار اراکین سوار تھے۔ تمام لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ لینڈنگ کے بعد تمام مسافر اور عملے کے افراد منجمد دریا کی برف پر پیدل چلتے ہوئے محفوظ علاقے میں چلے گئے۔ اگرچہ دریا کے اوپر برف کی 2فٹ موٹی تہہ جمی ہوئی تھی لیکن اس میں بھی طیارے کی لینڈنگ سے دراڑیں پر گئیں۔ تاہم برف اپنی جگہ قائم رہی اور طیارہ دریا میں ڈوبنے سے محفوظ رہا۔