انگلینڈ کیخلاف شکست کے ذمہ دار کپتان ہیں : توقیر ضیائ، سرفراز نواز، عامر سہیل

Feb 29, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے ذمہ دار کپتان مصباح الحق ہیں، ان کے غیر ذمہ دارانہ کھیل کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتی ہوئی سیریز ہار گئی۔ ان خیالات کا اظہار کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیائ،سرفراز نواز اور عامر سہیل نے خصوصی گفتگو میں کیا۔ توقیر ضیاءکا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو اس نمبر پر آنا ہی نہیں چاہئے تھا۔ مصباح الحق کی وجہ سے اسد شفیق اور شاہد آفریدی رن آوٹ ہوئے۔ عامر سہیل نے کہاکہ کھلاڑیوں نے چھوٹے ہدف کو بھی مشکل بنا دیا۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا مصباح الحق کو محدود اوورز کے کھیل سے کنارہ کش ہو جانا چاہئے ۔
مزیدخبریں