الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں آٹھ کروڑ بتیس لاکھ تراسی ہزار ووٹرز کی فہرستیں پچپن ہزارمقامات پر آویزاں کردیں۔

Feb 29, 2012 | 12:14

سفیر یاؤ جنگ
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں آٹھ کروڑ بتیس لاکھ تراسی ہزار ووٹرز کی فہرستیں پچپن ہزارمقامات پر آویزاں کردی ہیں۔ شہری ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔ انتخابی فہرستوں میں چارکروڑ تہترلاکھ پچاس ہزارنناوے مردوں کے ووٹ درج ہیں جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد تین کروڑانسٹھ لاکھ تینتیس ہزارچارسو ہے۔ انتخابی فہرستیں اسلام آباد، کراچی اور لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں قائم پچاس ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز پراکیس روز تک آویزاں رہیں گی۔ بیس مارچ تک ان فہرستوں پراعتراضات و صول کیے جائیں گے اور درستگی کے لیے یہ فہرستیں واپس نادرا کو دی جائیں گی جس کے بعد حتمی انتخابی فہرستیں پچیس مئی کو جاری کی جائیں گی۔ نادرا، الیکشن کمیشن اور ٹیلی کام کمپنیز کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جس کے مطابق شہری موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کے اندراج کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔
مزیدخبریں