سندھ ہائیکورٹ، سینیٹ انتخابات رکوانے اورتمام ارکان اسمبلی کو نااہل قراردینے کی درخواست، ڈپٹی اٹارنی جنرل کوجواب داخل کرانے کے لئے نومارچ تک مہلت ۔

Feb 29, 2012 | 14:13

سفیر یاؤ جنگ
درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس نثار محمد پر مشتمل بینچ نے کی۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل عاشق رضا نے جواب داخل کروانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید سماعت نو مارچ تک ملتوی کردی۔انجمن اصلاح معاشرہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کروایا گیا حلف نامہ غیر اسلامی اور اسلام سے متصادم ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تین کروڑ پچھتر لاکھ ووٹ جعلی ہونے کے انکشاف کے بعد ارکان اسمبلی کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں۔
مزیدخبریں