لاہور (سٹاف رپورٹر) زمزمہ فیلڈ سے گیس کی بحالی کے بعد سوئی ناردرن نے پنجاب کی صنعتوں کو ہفتے میں پانچ دن کی بجائے آئندہ ساڑھے چار روز گیس ہالیڈے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور ساہیوال کے انڈسٹریل یونٹس کو یکم مارچ کی صبح6بجے سے چار مارچ کی صبح 6بجے تک، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد، ملتان اور بہاول پور کے انڈسٹریل یونٹس کو 5مارچ کی صبح6بجے سے سات مارچ کی صبح 6بجے تک جبکہ شیخو پورہ ریجن کے انڈسٹریل یونٹس کو سات مارچ کی صبح سے 9مارچ کی صبح 6بجے تک بحال رکھی جائیگی جبکہ لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ اور ملتان ریجنوں کے سی این جی سٹیشنوں کی گیس آج (بدھ) رات دس بجے بحال کر دی جائیگی۔