رضاکارانہ ٹیکس سکیم میں 3 ماہ کی تو سیع کی جائے:آل پاکستان انجمن تاجران

Feb 29, 2016

لاہور( نیوزرپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر اس سکیم سے استفادہ کرسکیں،لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ حکومت اڑسٹھ سال میں صرف دس لاکھ ٹیکس دہندہ نیٹ میں لاسکی اور ہمیں پندرہ دن میں نئے دس لاکھ ٹیکس دہندگان شامل کرنے کا ٹاسک دے رہی ہے جو قابل عمل نہیں۔انہو ں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی تاریخ میں تیس جون تک توسیع کر دی جائے تو پانچ لاکھ نئے ٹیکس دہندہ شامل ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں