ایبٹ آباد (نامہ نگار) ایبٹ آباد کے علاقہ ککمنگ میں کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ اتوار کی شام یونین کونسل ککمنگ کے گائوں کنتھیالی کا محمد عالم اپنی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کیری ڈبہ میں ایبٹ آباد آرہے تھے کہ راستے میں ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی کا ڈرائیور محمد حنیف، محمد عالم، اسکی اہلیہ، ظہور، حمید اور محمد طیب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھوٹا بچہ عمر شدید زخمی ہوگیا۔ علاقے میں کہرام مچ گیا۔