کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے انتظار نہ کریں اور سڑکوں پر آکر کام کریں، میں گورنر ہوں لیکن اختیارات میرے پاس بھی نہیں، اختیارات سے زیادہ عقل سے کام لیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات ملنا چاہئیں۔
گورنر ہوں، اختیارات نہیں ہیں ، بلدیاتی نمائندے بھی کام شروع کردیں: عشرت العباد
Feb 29, 2016