سیلز ٹیکس کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے: رہنما کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

لاہور (کلچرل رپورٹر) کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام علامہ اقبال ٹائون کے مقامی ہوٹل میں ایک کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھرکے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کیبل آپریٹرزنے شرکت کی۔ کنونشن میں سیلز ٹیکس پر حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ کیپٹن عبدالجبار اوردیگرکیبل آپریٹرز رہنمائوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز سیلز ٹیکس کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔ حکومت کے ساتھ ماڈل ٹائون میں ہونیوالے مذاکرات کے خاطرخواہ نتائج نہیں نکل پائے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر انٹرنیٹ اور بلڈرز کا ٹیکس معاف ہوسکتا ہے تو کیبل پر عائد ٹیکس کا فیصلہ واپس کیوں نہیں ہوسکتا۔ ہم آج مثبت اور بڑی سوچ کے وزیراعلی پنجاب سے مذاکرات کیلئے جارہے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ ہمارے مطالبات مان لئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے نتائج کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اگرآئندہ ہڑتال کی کال دی گئی تو پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے کیبل آپریٹرز بھی انکا بھرپور ساتھ دیں گے۔ کنونشن میں پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کیبل آپریٹرز کے نمائندوں نے ایسوسی ایشن کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...