بھارت: خطرناک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاری آخری مراحل میں 2ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنایا جا سکے گا

Feb 29, 2016

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی مہلک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آبدوز کی لانچنگ کے بعد بھارت دنیا کے صرف 6ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس یہ نظام موجود ہے، 6ہزار ٹن وزنی اور 110 میٹر لمبی اس جوہری آبدوز کا نام آئی این ایس آرہانت ہے، آرہانت سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب فاتح یا سب دشمنوں کا خاتمہ کرنے والا ہے، بھارت اس جوہری آبدوز پر ٹاپ سیکرٹ پروگرام کے تحت گزشتہ 30سالوں سے کام کررہا ہے، آبدوز پر کے 15 اور کے 4 نظام کے حامل مہلک میزائل نصب ہونگے، یہ خطرناک ہتھیار 400 میل سے 2ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس نظام کی تیاری سے بھارت زمینی یا فضائی پلیٹ فارم کی عدم موجودگی کی صورت میں سمندر سے جوہری میزائل فائر کر سکے گا۔

مزیدخبریں