لاہور (سٹاف پورٹر) تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں دو نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ایس ایچ او، انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دو لڑکیوں شمائلہ اور سمیرا نے پولیس کو درخواست دی کہ ارسلان اور اشرف نامی لڑکوں نے ان سے چھیڑخوانی کی اور زیادتی کرنے کی کوشش بھی کی جس پر اسے ایس آئی عبدالجبار، اے ایس آئی افضل، وائرلیس آپریٹر منظر حیات، کانسٹیبل عبدالواحد اور ہیڈ کانسٹیبل رضوان نے ارسلان اور اشرف کو تھانے لاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر صلح کے بعد رہا کردیا۔ تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آنے پر سی سی پی او نے معطلی کے احکامات جاری کئے۔
تھانہ شفیق آباد میں 2 نوجوانوں کی چھترول‘ ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار معطل
Feb 29, 2016