لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ’’اے گرل ان دی ریور‘‘ معروف پاکستانی خاتون فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے رجحان پر مبنی دستاویزی فلم بھی اکیڈمی ایوارڈ سٹیج کی زینت بنے گی۔ ’’اے گرل ان دا ریور‘‘ دا پرائس آف فار گونس کو پانچ دیگر دستاویزی فلموں کے ساتھ بہترین مختصر دستاویزی فلم کے شعبے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 2012ء میں ’’سیونگ فیس‘‘ نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیت کر شرمین نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا۔ وہ ان گیارہ خواتین فلم ڈائریکٹروں میں شامل ہیں جو اب تک کسی نان فکشن فلم کیلئے آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ شرمین عبید چنائے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے جا رہی ہیں۔
شرمین عبید دوسری بار آسکر ایوارڈجیتنے کیلئے پرامید
Feb 29, 2016