ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ویرات اور دھونی جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کا تعریف کرنا میرے لئے حوصلہ افزاءہے ایسے کھلاڑیوں کی جانب سے کسی بھی بولر کی تعریف کرنا بڑی بات ہے بھارت کے خلاف ٹارگٹ کم تھا پلان اٹیک کرنے کا تھا بھارت کے خلاف سپیل کی وجہ سے ردھم میں واپس آنے میں مدد ملی تمام کھلاڑیوں اور کپتان کا مشکور ہوں جو ہر قدم پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں قوم سے درخواست ہے میری حوصلہ افزائی کریں تاکہ اور اچھا پرفارم کر سکوں ۔