ممبئی : شیوسینا کا دبائو: پاکستانی مصوروں کی تصویری نمائش انعقاد سے 3 گھنٹے قبل منسوخ کر دی گئی

Feb 29, 2016

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی منتظمین نے انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا کے دبائو پر ممبئی میں پاکستانی مصوروں کی تصویری نمائش اچانک منسوخ کر دی۔ معروف مصور اور فنکار شاہد رسام نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ غالب اور گلزار کے نام سے ہونے والی تصویری نمائش ممبئی میں ہونا تھی مگر محض 3 گھنٹے قبل بھارتی آرگنائزرز نے اس کی منسوخی کا فیصلہ سنا دیا اور ایک ای میل کے ذریعے نمائش کے انتظامات کا بل ایک لاکھ روپے ادا کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معروف بھارتی شاعر گلزار نے نمائش منسوخ ہونے کی وجہ دبائو بتائی ہے۔

مزیدخبریں