کارکن صلاحیتیں بروئے کار لاکر سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرینگے: عطاءالحق قاسمی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چیئرمین عطا ءالحق قاسمی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے کارکنان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں جنہیں بروئے کار لاکرایک بار پھر اپنے سٹوڈیوزکی رونقیں بحال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سینٹر میںچارٹر سے متعلق سی بی اے یونین کی ایک بھر پور جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عطاالحق قاسمی نے کہا پاکستان ٹیلیویژن ادبی، تخلیقی اور ثقافتی پروگرامز کے حوالے سے درخشندہ روایات کا امین ہے اور انہی روایات اور تشخص کی بحالی کے لئے ہی انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے انہیںوزیر اعظم پاکستان کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ا نہوں نے پی ٹی وی کے کارکنان کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ ، بیسک پے سکیل روائز ہونے اور الاونسز میں اضافہ پر ملازمین کو مبارکبادبھی پیش کی۔پی ٹی وی لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان نے بتایا کہ نئے پروگرامز کے آئیڈیاز اور پروڈکشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کو مستحکم کرنے کی ہر کوشش میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن