اداکار لیوناڈو ڈی کیپریو نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا، بہترین اداکارہ فلم روم سے اداکارہ بری لارسن کے نام رہا

Feb 29, 2016 | 13:50

ویب ڈیسک

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے امڈ آئے. اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے فلم ریوونٹ سے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور بہترین اداکار کا پہلا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بری لارسن کے نام رہا۔ بری لارسن کو ایوارڈ فلم''دی روم'' میں شاندار کاکردگی پر دیاگیا۔
اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے فلم سپاٹ لائٹ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر میڈ میکس۔ فیوری روڈ، اور ریویننٹ کو پچھاڑ دیا۔ سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’دی ریوننٹ‘بہترین اداکار، بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی یا سنیماٹوگرافی کے ایوارڈ جیت سکی۔
بہترین دستاویزی فیچر فلم ’ایمی‘ قرار دی گئی جس کے لیے آصف کپاڈیا اور جیمز ریس نے ایوارڈ حاصل کیے۔ الیہاندرو گونزالز نے ’دی ریویننٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مارک ریلنس کو فلم ’برج آف اسپائز‘ کے لیے دیا گیا ہے جبکہ سوئیڈش اداکارہ الیشیا وکاندر فلم ’ڈینش گرل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دی گئی ہیں۔
اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ ’اسپاٹ لائٹ‘ جبکہ بہترین طبع زاد اسکرین پلے کا ایوارڈ ’بگ شاٹ‘ کے نام رہا ہے۔بہترین موسیقی کا ایوارڈ برطانوی موسیقار سیم اسمتھ نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’اسپیکٹر‘ کے لیے جیتا ہے.

مزیدخبریں