قصور (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی کے نواحی گاؤں 25چک کھوکھر میں منشیات فروشوں نے مخبری کے شبہ میں ایک نوجوان کی مونچھیں بھنویں کاٹ دیں۔ نواحی گاؤں چک نمبر25 میں ملزمان ناصر اور شاہ محمد وغیرہ کو شبہ تھا کہ نوید نے ہمارے خلاف پولیس کو مخبری کی ہے۔ دونوں 12فروری کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نوید کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے۔ نوید کے شوروغل پر لوگوں کی منت سماجت پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے نوید کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔