عمران کا کچھ نہیں بگڑے گا‘ریلوے میں5 مئی سے پہلے انقلاب آ رہا ہے: شیخ رشید

Feb 29, 2020

فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھیل ہوئی یا ڈیل کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلانے جا رہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور وہ نصرت بھٹو کی وجہ سے بھٹو تھا۔ بلاول سے میری دل سے صلح ہوئی ہے لوگ جلتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا تعویذ بھی میرے پاس ہے‘ فضل الرحمان بھی مایوس ہو کر میرے پاس ہی آئیں گے۔ سارے اندھے اپنا وقت خراب کر رہے ہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ وزیراعظم عمران خان کچھ نہیں بگڑے گا‘ مہنگائی سمیت تمام ایشو کا علم ہے مگر سابق حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے۔ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے شہباز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کنورٹر بیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنا جا رہا ہے۔ ایک لاکھ نوکریاں دیں گے‘ ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ فیصل آباد میں کنویٹر بیلٹ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سال میں نصیب ہوئی ہے۔ اس سے ایک کروڑ روپے روزانہ ریلوے کو ملے گا اور اس ساتھ فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا‘ میاں فرخ حبیب فیصل آباد میں شیخ رشید ہیں۔ ان کی کارکردگی سے متاثر ہو‘ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔ ماسک کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پورا فیصل آباد مالک کے بغیر گھوم رہا ہے۔

مزیدخبریں