اسلام آباد اورراولپنڈی میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔