24لاکھ سے زائد ٹیکس گوشوارے جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 24لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اب تک 24لاکھ 25ہزار سے زائد افراد ریٹرن فائل کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے 7لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال 28فروری تک 16لاکھ 81ہزار گوشوارے فائل ہوئے۔ سال 2019ء کے انکم ٹیکس ریٹرن فائر کرنے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی سالانہ 4لاکھ یا اس سے زائد آمدن والے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ایف بی آر کا کہنا ہے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی۔
دریں اثناء گزشتہ رات 12 بجے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ 2018ء سے 2019ء پر تبدیل کر دی گئی ہے‘ سال 2019ء کے گوشوارے نہ جمع کرانے والے افراد اس لسٹ سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔ انفرادی طور پر 22لاکھ 70ہزار 418 ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کرائے۔ گوشوارے جمع کرانے والی ایسوسی ایشن آف پرسنز کی تعداد 62 ہزار 403 ہے۔ چالیس ہزار 488کمپنیز نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن