جسٹس قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر‘ 19مارچ کو عہدہ سنبھالیں گے

Feb 29, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جسٹس محمد قاسم خان 19مارچ سے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور 5 مئی 2021ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں