کرونا وائرس: مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصف) شہباز شریف نے کرونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا خطرات کے حوالے سے حکومت کی ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔ تمام متعلقہ فریقین کو پیدا ہونے والی صورتحال پر موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لئے مہم چلائی جائے۔ ادویات اور ماسک کی کم قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انسانی جانوں پر منافع کمانا سب سے بڑا ظلم ہے، ایسے لوگ خدا سے ڈریں۔ کرونا کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا۔ سکولوں میں حفاظتی انتظامات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...