امن معاہدے سے افغان عوام کو نیا مستقبل ملے گا:امریکی صدرٹرمپ

Feb 29, 2020 | 09:56

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو چاہیئے کہ وہ اس امن معاہدے سے فائدہ اٹھائیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے سے نئے مستقبل کا موقع مل سکتا ہے۔ افغان عوام موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہدایات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو طالبان نمائندوں کے ساتھ سمجھوتے کی تقریب میں شامل ہوں گے، جب کہ وزیر دفاع مارک اسپر افغان حکومت کے ساتھ مشترکا اعلامیہ جاری کریں گے۔

مزیدخبریں