لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیڈز میڈیسن کے زیر اہتمام 17 ویں سالانہ انٹرنیشنل میڈیکل مائیکرو بیالوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔اس موقع پر پروفیسر ساجد مقبول، یو ایس اے سے پروفیسر مبین راٹھور اور ڈاکٹر عمران ناصر نے تربیتی ورکشاپ میں تربیت کروائی۔ورکشاپ کا مقصد انفیکشن کی وجہ سے بچوں میں پیدا ہونیوالی بیماریاں ، کورونا وائرس کے متعلق آگاہی اور جدید تحقیق اور تجربات پر باہمی تبادلہ خیال کرنا تھا اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے شرکا کو آگاہی اور تربیت ملے گی اور انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ بروقت علاج کروانا چاہیے کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں چاہے اس کا علاج ممکن ہے علامات ظاہر ہونے پر جلد ہی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں انفیکشن ڈیزیز کا شعبہ بنایا جائے گا جس میں جدید تحقیق کے مطابق علاج ممکن ہو سکے گا۔
کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں:خالدمسعودگوندل
Feb 29, 2020