شام میں اسدی فوج اور روس کے خلاف ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں:مائیک پومپیو

شمالی شام میں ترکی کی فوجی چڑھائی پر امریکا کی طرف سے ترکی کے ساتھ تعاون کا اعلان سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور شامی حکومت اور روس کے حملوں کے خلاف انقرہ کی مدد کرنے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

 مائیک پومپیو نے کہا کہ شام کی سرکاری فوج کے حملے میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا ترکی کی مدد کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی ترکی کے ساتھ منسلک ہے۔ شام کے محاذ جنگ میں ترک فوج کو اسدی اور روسی فوج کی طرف سے جس جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے خلاف انقرہ کی مدد پرغور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کی اس لیے مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ادلب میں انسانی المیہ اور روس اور ترکی کی بربریت روکیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز ادلب میں روسی اور شامی فوج کی وحشیانہ بمباری میں ترکی کے کم سے کم 34 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
 

ای پیپر دی نیشن