لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے پھر دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کو اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے کراچی آنا ہے۔