پی ایس ایل: ملتان سلطانز کے کراچی کنگز پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہرادیا۔ملتان میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ معین علی اور ذیشان اشرف نے ملتان سلطانز کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ذیشان اشرف 23 رنزبناکر چلتے بنے، معین 65 ‘ریلی روسو 8 جبکہ شان مسعود 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان 16 ‘بابر اعظم13 ‘ ایلکس ہیلز 29 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمران طاہر نے 3 ، سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو16رنز سے شکست دی۔ میچ کو بارہ بارہ اوورز تک محدود کیا گیا تھا ۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے 7وکٹوں پر 132رنز بنائے ۔ بینٹن34‘حیدر علی 34‘کامران اکمل چودہ ‘گریگوری سولہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ دلبر حسین نے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 116رنز بناسکی ۔ سمت پٹیل چونتیس ‘کرس لین تیس‘فخر زمان بائیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔گریگوری نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں آج ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیںگے۔پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سہ پہر 2 بجے ملتان شروع ہوگا۔ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان راولپنڈی میں رات 7 بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...