وزیر اعظم شنزو آبے کا سکولوں کی بندش کے منصوبے پر عملدرآمدپر زور دینے کا فیصلہ

 جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ حکومت سکولوں کی عارضی بندش کے منصوبے پر عملدرآمد کرے گی اور نئے کورونا وائرس کے پھیلاو  کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز ،خصوصی ضروریات والے طلبا اور طالبات کے لیے مختص اسکولوں سمیت، تمام ایلیمنٹری، جونئیر، اور سینئر ہائی سکول بند کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعظم آبے نے اس منصوبے کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت اس بندش سے پیدا ہونے والے مسائل کی ذمے دار ہو گی۔انہوں نے زور دیا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اگلے ایک سے دو ہفتے اہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاپانی شہریوں کی زندگی اور صحت کو انتہائی اہم سمجھتی ہے اور صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

ای پیپر دی نیشن