کو ٹلی ستیاں ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء راجہ محمد اشفاق ستی نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے حکومت اور نیب ان پر اتنے عرصے میں کچھ بھی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ،پوری امید ہے کہ دیگر اسیر ن لیگی قائدین جن میں حمزہ شہباز،خواجہ برادران بھی شامل ہیں جلد از بے گناہ ثابت ہوکر رہائی پائیں گے حکومت کی انتقامی کاروائیاں بھی ن لیگیوں کو جھکا نہیں سکیں اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے خود اس کیلئے رسوائی کا باعث بن رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورحکومت میں صرف اور صرف ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز رکھی مگر موجودہ حکومت اپنی تمام ترتوانائیاں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگانے پر لگارہی ہے عوام بھی حکومت کے ن لیگ کیخلاف کیے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں کو خوب جان چکی ہے۔
انتقامی کاروائیاں بھی ن لیگیوں کو جھکا نہیں سکیں
Feb 29, 2020