سماجی رابطے کی میسیجنگ سروس ”لائن“ اپنے صارفین پر زور دے رہی ہے کہ وہ مشتبہ ویب سائٹس کھولنے سے پرہیز کریں۔ قبل ازاں ”لائن“ کے ہزاروں اکاونٹس ہیک ہو گئے تھے۔”لائن“ کا کہنا ہے کہ جاپان میں 4 ہزار سے زیادہ غیر مجاز لاگ اِن کیے گئے ہیں۔ تائیوان میں ایسے 80، اور دیگر ممالک اور علاقوں میں ایسے درجنوں واقعات ہوئے ہیں۔ ”لائن“ کے مطابق بظاہر کچھ واقعات میں استعمال کنندگان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔ ان پیغامات میں ایسی ویب سائٹس کے ویب ایڈریس تھے جو لوگوں کو اپنے اکاونٹ کی معلومات فراہم کرنے پر راغب کرتی ہیں۔ کچھ اکاونٹس کو واقعی ہیک کر لیا گیا ہے۔”لائن“ کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء”لائن“ اپنے صارفین پر زور دے رہی ہے کہ اگر ان کے اکاونٹس سے انجانے پیغامات بھیجے گئے ہوں یا انہیں یہ پیغام ملے کہ انہوں نے کسی نامعلوم ڈیوائس سے لاگ اِن کیا ہے تو وہ فوراً اپنا پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔
سماجی رابطے کی میسیجنگ سروس ”لائن“ کے ہزاروں اکاونٹ ہیک
Feb 29, 2020 | 12:11