امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ وزیراعظم کے وژن کی فتح ہے ، گورنر پنجاب

Feb 29, 2020 | 12:47

ویب ڈیسک

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی فتح ہے ۔

آج(ہفتہ) لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن خطے خصوصاً پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی افواج نے خطے میں امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔

انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ نئی دلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پرمظالم پرآواز اٹھائے ۔

مزیدخبریں