وزیر اعظم کی معاون خصو صی وزیراطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،اس مرض کے 98 فیصدسے زائد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے"۔اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائدمریض صحت مند ہوجاتے ہیں۔ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔البتہ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو "صفائی نصف ایمان ہے"۔فردوس عا شق اعوان نے ہیش ٹیک #کورونا_سے _ڈرنا_ نہیں_ لڑنا_ ہے“ بھی لگا دیا ہے ۔