وزیراعظم آزاد کشمیر کابھارت کے جھوٹے بیانیے کو شکست دینے کیلئے موثر سفارتکاری پر زور

Feb 29, 2020 | 22:03

ویب ڈیسک

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر شکست دینے کیلئے موثر سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  ایک بین الاقوامی خبر ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اسی لاکھ سے زیادہ کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں مسلسل لاک ڈائون اور فوجی محاصرے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں اور غیر انسانی سلوک کرکے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ پر عزم ہیں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں